SHAHID AFREDI

عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد آفریدی آج وادی لیپہ آئیں گے، نمائشی میچ کھیلیں گے

وادی لیپہ ( کشمیر ڈیجیٹل )عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد آفریدی آج وادی لیپہ آئیں گے، لیپہ اسٹیڈیم میں نمائشی میچ بھی کھیلیں گے۔

مشہورِ زمانہ اور عالمی شہرت یافتہ سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی آج وادی لیپہ کے دورے پر پہنچیں گے۔ وہ خیراتی باغ اسٹیڈیم میں ایک نمائشی کرکٹ میچ میں حصہ لیں گے۔

شاہد آفریدی کے دورے کے حوالے سے مقامی کھلاڑیوں اور عوام میں بھرپور جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی دورے کے دوران یادگارِ شہداء پر حاضری بھی دیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔پی ایس ایل 10 کا میلہ دوبارہ سج گیا، پاک فوج کو خراج تحسین پیش

ان کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے جہاں ممکنہ طور پر وہ عوام سے مختصر خطاب کریں گے۔

مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ آفریدی کا یہ دورہ وادی لیپہ کے نوجوانوں کے لیے ایک خوشگوار یادگار ثابت ہوگا۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی پاکستان کے مشہور سابق کرکٹر اور کپتان ہیں وہ دنیا بھر میں آج بھی اپنے جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں ۔

انہیں دنیا بوم بوم آفریدی کے نام سے بھی جانتی ہے جب یہ وکٹ پر موجود ہوتے تھے تو مخالف ٹیم کے لئے وبال جان بنے رہتے ہیں بائولنگ میں بھی بہترین کارکردگی کے حامل ہیں ۔

پاکستان کی طرف سے کھیلتے ہوئے انہوں نے بہت ساری یادگار اننگز کھیلی ہیں جن میں ہندوستان کے لئے خلاف کھیلی گئی ناقابل شکست اننگز آج بھی عوام کو یاد ہے ۔

 

Scroll to Top