PSL

پشاور زلمی کو 23رنز سے شکست ،کراچی کنگز نے پلے آف میں جگہ پکی کرلی

کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں جگہ بنالی ۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم 238 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 214 رنز بنا سکی۔

زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صائم ایوب 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹام کوہلر کیڈمور 20 رنز بنا کر، محمد حارث 9 رنز اور میکس برائنٹ 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔پی ایس ایل 10 کا میلہ دوبارہ سج گیا، پاک فوج کو خراج تحسین پیش

معاذ صداقت نے 19 اور حسین طلعت نے 12 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ،کنگز کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی اور میر حمزہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے۔

کپتان ڈیوڈ وارنر 86 رنز کے ساتھ شاندار رہے ، جیمز ونس نے 72، عرفان خان نیازی نے 2 اور بین میک ڈرموٹ نے صفر پر آئوٹ ہوئے۔

خوشدل شاہ اور محمد نبی نے جارحانہ اننگز کھیلی اوربالترتیب 43 اور 26 رنز بنائے،پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عارف یعقوب اور علی رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Scroll to Top