bilawal

بھارتی پروپیگنڈہ، پاکستان کا عالمی سطح پر مہم شروع کرنے کا فیصلہ، بلاول کو اہم ٹاسک مل گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی سطح پر ہندوستانی جارحیت کو مزید بے نقاب کرنے کے لیے بلاول بھٹو کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ،بلاول بھٹو زرداری حالیہ پاکستان بھارت تنازعہ کے پیش نظر ایک وفد کے ساتھ یورپ کا دورہ کریں گے اور عالمی برادری کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔مودی سرکار خوف کا شکار،بلاول بھٹو کا ایکس اکائونٹ بھی بلاک کردیا

اس سے قبل وزیراعظم نے بلاول بھٹو کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی تھی جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔

اعلیٰ سطحی وفد بھارتی اشتعال انگیزی اور سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کے موقف کو اجاگر کرے گا، بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد کے تمام ارکان سابق وزرائے خارجہ ہیں۔

کمیٹی مختلف ممالک کا دورہ کرے گی اور پاکستان کا موقف پیش کرے گی،ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے دیگر ممالک میں بھی وفود بھیجے جائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔انٹر پارٹی الیکشن، بلاول بھٹو پیپلزپارٹی کے چیئرمین منتخب ،چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدر بن گئے

دریں اثناء بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ذمہ داری قبول کرنے پر فخر ہے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مجھ سے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے امن موقف کے بارے قائم کمیٹی کی قیادت کروں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ذمہ داری قبول کرنے پر فخر ہے اور میں ان مشکل حالات میں پاکستان کی خدمت کے لیے پرعزم ہوں ۔

 

Scroll to Top