سہنسہ سے تعلق رکھنے والی رخسانہ اسماعیل انگلینڈ کے شہر راتھرم کی لارڈ میئر منتخب

اسلام آباد/راتھرم:آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے علاقہ سہنسہ سے تعلق رکھنے والی رخسانہ اسماعیل چوہدری کوانگلینڈ کے شہر راتھرم کی لارڈ میئرمنتخب ہو گئی ہیں، رخسانہ اسماعیل چوہدری لیبر پارٹی کی کونسلر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوٹلی کی تحصیل سہسنہ کے گائوں گوڑہ اسلام آباد سے تعلق رکھنےوالی رخسانہ اسماعیل چوہدری نے انگلینڈ کے شہر راتھرم کی لارڈ میئر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

رخسانہ اسماعیل کو ایک سال کیلئے میئر منتخب کیا گیاہے جس پر انگلینڈ میں مقیم کمیونٹی سمیت ان کے آبائی علاقہ میں لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کو مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔

کمیونٹی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ امید ہے رخسانہ اسماعیل چوہدری اپنے فرائض منصبی بہتر انداز میں سرانجام دیتے ہوئے علاقہ کا نام روشن کرینگی۔

یاد رہے کہ میرپورڈویژن کے بڑی تعداد میں لوگ انگلینڈ میں مقیم ہیں جو سیاست میں بھی متحرک ہیں اور پارلیمنٹ کے بھی ممبر منتخب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر کا اعزاز، شفق محمدبرطانوی ہاؤس آف لارڈز کے تاحیات رکن منتخب

Scroll to Top