وادی لیپہ (کشمیر ڈیجیٹل)مقامی یونٹ کے کمانڈنگ افسر کی جانب سے دشمن کووادی لیپہ کے آگلے مورچوں پر منہ توڑ جواب دینے وا لے جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین کیا گیا۔
معززین علاقہ کی بھی شرکت یاد رہے معرکہ حق کی پہلی گولی وادی لیپہ سے چلی تھی پاک فوج کے بہادر جوانوں نے سب سے پہلے چیک پتھرہ پوسٹ کو تباہ کیا تھا جس پر تین دن آگ کے شعلے بلند ہوتے رہے ۔
پاک فوج کی شاندار جوابی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا لیپہ سیکٹر میں انڈین آرمی کے دو بٹالین ہیڈکوارٹر جن میں کیاں ،ٹنگڈار اور متعدد چوکیوں کو تباہ کیا گیا۔
پاک فوج نے وادی لیپہ پر حملہ آ ور ہونے کی بھارت کی ہر چال کو ناکام بنایا آج پاکستان و آزاد کشمیر بھر میں یوم تشکر منایا گیا ۔جس میں وادی لیپہ کے لوگ آرمی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے انکے پاس گئے اور انہیں شاباشی بھی دی ۔
دوران معرکہ جواں مردی سے دشمن کے ہر وار کو بری طرح ناکام بنانے والے جوانوں کو کاندھوں پر اٹھایا اور انکی کارکردگی کو سراہا،شہدائے وطن کے لیے دعا بھی کی گئی ۔