GOOGLE

ایک ہفتے میں پاکستان اوربھارت کے لوگوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تنازع اور دونوں ممالک کے ایک دوسرے پر حملوں نے نہ صرف سیاسی محاذ پر ہلچل مچا دی ہے بلکہ آن لائن دنیا میں بھی طوفان کھڑا کر دیا ہے۔

گوگل ٹرینڈز کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں ممالک کے لوگوں نے نہ صرف تنازعہ کے دوران موجودہ واقعات سے متعلق معلومات بلکہ مخصوص افراد، اشیاء اور واقعات کے لیے بھی تلاش کیا۔

یہ ڈیجیٹل سرگرمیاں اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہیں کہ جدید دور میں عوامی ذہنیت اور جذبات کو سمجھنے کے لیے سرچ ڈیٹا ایک بہت اہم ذریعہ بن گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم، کشیدگی میں کمی آئیگی، سعودی ولی عہد

گوگل ٹرینڈز کی ایک حالیہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے لوگوں نے بھارت پاکستان تنازعہ کے حوالے سے لاکھوں سر چز کیں ۔

سرچ کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان میں سب سے زیادہ گوگل پرتلاش کی جانے والی چیز سیز فائر کا مطلب تھی، جس پر 10 ملین سے زیادہ سرچز کی کی گئیں۔

ہندوستان میں دوسرا سب سے زیادہ تلاش کیا جانے والا آئی پی ایل شیڈول تھا اس پر 50 لاکھ سے زائد بار سر چز کی گئیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔رافیل طیارے کے بارے میں سوال پر بھارتی ڈی جی ایئر آپریشن نے کیا جوا ب دیا؟

تیسرے نمبر پر آپریشن سندھورکی سرچ کی گئی اس لفظ پر بھی پچاس لاکھ سے زائد بار سرچز کی گئیں ۔

اس کے بعد انڈیا پاک نیوز اور آئی ایم ایف کو 5.5 ملین بار سرچ کیا گیا ، بھارتی کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستانیوں کی جانب سے 200،000 سرچز کی گئیں ۔

پاکستا نی عوام نے 7 مئی سے 12 مئی کے درمیان پی ایس ایل کے شیڈول کو 500،000 بار تلاش کیا۔ اس کے بعد رافیل طیارے پر200،000 بارسرچ کی گئی اور رافیل کی قیمت پر 50،000 بار تلاش کی گئی ۔

بھارت کے تباہ ہونے والے ایئر ڈیفنس سسٹم پر بھی پچاس ہزار سے زیادہ بار تلاش کی گئی ۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔پاک بھارت ٹکراؤ ،جے 10 سی کی مانگ میں اضافہ،واشنگٹن میں جنگی طیارے کی گونج

رافیل بنانے والی کمپنی کے حصص کی قیمتوں پر 20،000 سرچز کی گئیں پاکستان ایئر فورس کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کے سے متعلق گوگل پر پاکستان میں 20،000 سے زیادہ بار سرچ گئی اور ساتھ ہی شوانجی سنگھ کی بھی کافی تعداد میں سرچز کی گئیں ۔

 

Scroll to Top