pm visit

وزیر اعظم شہباز شریف،آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ،زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پریوم تشکر، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہمراہ سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ ۔

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا وزیر اعظم نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی ۔وزیر اعظم پاکستان نے زخمی جوانوں کی معرکہ حق کے دوران بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جس طرح افواج پاکستان اور پوری قوم نے یہ جنگ لڑی، اس کی مثال نہیں ملتی عوام کی ثابت قدمی ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر جوانوں کے حوصلے کی تعریف کی اور کہا کہ پاک افواج نے دشمن پر ایسی کاری ضرب لگائی کہ وہ زندگی بھر یاد رکھے گا ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے اپنی بہترین جنگی مہارت سے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ،وزیر اعظم نےزخمی جوانوں کا حوصلہ بڑھایا ۔

 

Scroll to Top