حویلی کہوٹہ(کشمیر ڈیجیٹل) وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر ریاست کے دیگر حصوں کی طرح حویلی میں بھی آپریشن بنیان المرصوص کی بے مثال کامیابی پر یوم تشکر منایا گیا۔
الصبح مساجد میں دعاؤں کے ساتھ ہیڈکوارٹر میں پروگرامات منعقد ہوئے۔ مقررین نے مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے۔ ناپاک عزائم کو مل کر ختم کریں گے
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر کی خصوصی ہدایت پر حویلی کہوٹہ میں بھی جمعے کے روز یوم تشکر منایا گیا۔
آغاز نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی کی دعاوں سے ہوا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ہیڈکوارٹر میں یوم تشکر کے حوالے سے مرکزی تقریب منعقد ہوئی جہاں چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
اس موقع پر ریلی بھی نکالی گئی جس شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ہاتھوں میں پلے کارڈز و بینرز تھام رکھے تھے۔ ہیڈکوارٹر کے ساتھ سب ڈویژن ممتاز آباد اور خورشید آباد میں یوم تشکر بھرپور طریقے سے منایا گیا ۔
تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور فلک شگاف نعرے لگائے جس میں پاکستان ذندہ باد ،پاک فوج ذندہ آباد ،دہلی تک کرے گی موج پاک فوج پاک فوج کے نعرے شامل تھے۔
مقررین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے پاک فوج نے 10 مئی کو بھرپور جواب دیا بھارت کو وہ رہتی دنیا تک یاد رہے گا۔ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور رہے گا۔
ملکی سلامتی پر آنے والی ہر وار کو مل کر ناپاک بنائیں گے۔ پاک فوج ہمارا فخر ہے۔10مئی کے وار کے بعد اب بھارت کا طاقت کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
آزادکشمیر بھر میں بنیان مرصوص یوم تشکر تقریبات جاری،پاک فوج کو خراج تحسین پیش