مظفرآباد،کوٹلی(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر بھر میں یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی کی تقریب سے ہوا پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے توپوں کی سلامی دی۔تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیااور تقریب میں پاک فوج کے دستے نے نعرہ تکبیر بلند کیا۔اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔تقریب میں پاک فوج کے جوانوں کا مورال انتہائی بلند نظر آیا، جو ان کے عزم و حوصلے کی عکاسی کرتا ہے۔
کوٹلی، بنیان مرصوص اظہار تشکر تقریبات، وزیر بحالیات جاوید بڈھانوی کا افواج پاکستان کو خراج تحسن پیش
دوسری جانب کوٹلی میں بھی بنیان مرصوص کی تقریبات شروع ہوگئیں،ہندوستان کی ننگی کےخلاف آپریشن “بنیان مرصوص “کی تاریخی کامیابی پر ملک بھر کی طرح ضلع کوٹلی میں بھی یوم تشکر منایا جارہا ہے۔ وزیر بحالیات جاوید بڈھانوی اور ڈپٹی کمشنر میجر ر ناصر رفیق نے پرچم کشائی کی اس موقع پرپولیس کے چاک و چوبند دستہ نے قومی پرچم کو سلامی دی۔۔
اس موقع پر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے اور پاک فضائیہ کے افسروں اور پائلٹس کی کارکردگی کو سراہا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بحالیات جاوید بڈھانوی نے کہا کہ یوم معرکہ حق ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جارہا ہے ان کا کہنا تھاکہ بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔
وزیر بحالیات نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی فوجی جارحیت اور اپنے شہریوں کے بے رحمانہ قتل کے خلاف انصاف اور بدلہ لینے کا عزم کیا تھا، مسلح افواج نے عوام سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کردیا، بے شمار مدد و نصرت پر اللہ کے حضور انتہائی عاجزی کے ساتھ سجدہ ریز ہیں۔
تقریب میں وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈہانوی، ڈپٹی کمشنر ریٹائرڈ میجر ناصر رفیق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیض عالم،اسسٹنٹ کمشنر سہیل بشیر، ڈی ایف او عمران صادق ملک،ملک ممتاز کے ڈی اے،اسسٹنٹ ڈائرکٹر لاکل گورنمنٹ راجہ عامر زیب،ڈی ایف سی منور چوہان، ایکسئن مرزا رضوان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں سعیدہ عندلیب، ڈی ایچ او شفقت حسین شاہ، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی سردار نصراللہ صادق، ڈی ایس پی اکمل شریف، ایکسئن سردار اجمل مصطفی، صدر ایپکا سردار گلفراز خان، سرکاری افسران ،اپیکا ،تنظیم ملازمین غیر جریدہ ،طلبہ اور دیگر شہریوں نے شرکت کی۔
بھمبر میں بھی یوم تشکر تقریبات، پرچم کشائی ، پولیس کے چاک وچوبند دستے کی سلامی
آپریشن بنیان المرصوص کی شاندارکامیابی ملک بھر کی طرح بھمبرآزادکشمیر میں بھی یوم تشکر مسلح افواج پاکستان کی کامیابی پرڈی سی آفسں یوم تشکرمنایاگیا پرچم کشائی کی گئی پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی ۔
فضانعرہ تکبیر پاکستان زندہ باد مسلح افواج پاکستان زندہ باد کے نعروں سے قومی و کشمیری ترانے پیشڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز،ایس ایس پی چوہدری محمدامین،چیئرمین ضلع کونسل ،صدر بارایسوسی ایشن چوہدری منظور حسین ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ریلی،نعرے بازی کی گئی۔
دشمن ملک بھارت کے خلاف نعرےبازیسول سوسائٹی وکلاصحافیوں تاجروں تحصیل و ضلعی انتظامیہ پولیس ٹریفک پولیس طلباء اساتذہ سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے کثیر تعداد میں افراد شریک ہوئے
پاک فضائیہ کے حملے میں برہموس میزائل ڈپو تباہ ہوگیا، بھارتی ادارے کی پاکستانی موقف کی تصدیق