سیزفائر کے باوجود متعدد بھارتی ایئرپورٹس بند،سینکڑوں پروازیں منسوخ ، جنگی طیارے بھی ہٹادیئے

سرینگر(کشمیر ڈیجیٹل) بھارتی فوج اور حکومت میں پاکستان کا خوف ، جنگ بندی کے باوجود متعدد ایئرپورٹس مسلسل بند ، جنگی طیارے بھی ایئربیسز سے ہٹا دیئے۔۔۔ بھارت پر پاک فضائیہ کا خوف یا نئی منصوبہ بندی ، سیز فائر کے باوجود 24 بھارتی ایئرپورٹ مسلسل بند ہیں جبکہ 444 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں اور طیارے بھی ہٹا دیئے گئے ہیں۔

امرتسر ، سری نگر ، جموں ، لداخ ، دھرم شالا ، شملہ ، آدم پور اور چندی گڑھ کی آج بھی تمام پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ کاشان گڑھ ، راجکوٹ ، ہیر اسر ائیر پورٹ کا فلائٹ آپریشن آٹھویں روز بھی معطل رہی۔ 24 ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن آج بھی غیر فعال ، تمام طیارے بھی ہٹا لئے گئے ہیں۔

امرتسر ایئرپورٹ سے روزانہ 123 پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں تمام منسوخ ، سیسنا طیارہ موجود ہے۔ 7 دن سے بند سری نگر ائیر پورٹ سے روزانہ کی 65 پروازیں منسوخ ہوئیں ، کوئی طیارہ بھی موجود نہیں ہے۔

لداخ کے لیح کوشک ائیر پورٹ کی آج بھی تمام 30 پروازیں منسوخ ہیں ، فلائٹ شیڈول کے مطابق جموں ایئر پورٹ کی 30 پروازیں منسوخ ہیں اور تمام طیارے ہٹا لئے گئے ہیں۔

دھرم شالہ کی 14 پروازیں منسوخ ، پنجاب سول ایوی ایشن کا ایک گلوبل رینجر جہاز موجود ہے ، چندی گڑھ کی آج کی تمام 70 پروازیں منسوخ ، گراؤنڈ پر 4 چھوٹے جہاز کھڑے ہیں۔ جودھ پور ایئرپورٹ کی 20 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

505 جیٹ رینجر ایکس موجود ہے۔ راجکوٹ ہیراسر ایئرپورٹ 20 پروازیں آج بھی منسوخ ، 7 دن سے کسی ایئر لائن کا کوئی جہاز نہیں اتر سکا ہے۔

گجرات کے بھوج ائیر پورٹ سے بھی 10 پروازیں منسوخ ہیں، کوئی جہاز بھی نہیں آ سکا ، کلو بونٹر 6 پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں، تمام منسوخ، ایئرپورٹ خالی ہے۔

جالندھر کے آدم پور ایئرپورٹ کی 2 پروازیں منسوخ ہیں کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔شملہ کی یومیہ 4 پروازیں آج بھی منسوخ ، ایئرپورٹ پر 6 دن سے 1 طیارہ اور 1 ہیلی کاپٹر موجود ہے۔ لدھیانہ ائیر پورٹ کی آج کی 2 پروازیں منسوخ ہیں ، اب کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔

بٹھنڈا ائیر پورٹ کی 4 سہارن پور کی پروازیں منسوخ اور وہاں 4 طیارے موجود ہیں۔ بیکانیر نال کی 4 پروازیں بند ، 7 دن سے انڈین ائیر فورس کا لاک ہیڈ میریٹن سی 130 جے 30 ہر کولیس طیارہ موجود ہے۔

کشن گڑھ کی 10 پروازیں منسوخ ، ایویانا ایوی ایشن اکیڈمی کے 6 پائپر آرچر طیارے 7 دن سے موجود ہیں۔ سکھر اور میرپور خاص کے قریبی بھارت کے جیسل میر ائیر پورٹ پر بھی کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔

ہریانہ کے مہاراجہ اگرسین ایئرپورٹ سے آج کی 4 پروازیں منسوخ، کوئی طیارہ موجود نہیں، بٹھنڈا کی 4 پروازیں منسوخ، 7 دن سے فلائی بگ ایئر کا ایک وکنگ طیارہ موجود ہے۔

کاندھلا کی یومیہ کی 2 پروازیں آج بھی منسوخ ، سپائس جیٹ ایئر کے طیارے کے گوا منتقل کردیا گیا۔ جام نگر کی 2 ، کیشود کی 4 پروازیں منسوخ ، پور بندر ، راج کوٹ ائیر پورٹ پر کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔
یوم تشکر،وفاقی دارالحکومت میں31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی

Scroll to Top