مظفر آباد:آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کی سخت نگرانی کی جاری ہے ۔ متعدد برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئلز کےغیرمعیاری ہونےفروخت پر پابندی عائد کردی گئی، بھاری جرمانے بھی عائدکئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وطن کو کنگ آئل ، جمیر ابناسپتی گھی ، برکت کو کنگ آئل ،میزان کوکنگ آئل ، شفق بناسپتی ، کائنات بناسپتی، خیبر بناسپتی ، کائنات سپر کنولہ کوکنگ آئل کی لیبارٹری رپورٹ غیر تسلی بخش آگئی۔
شاہ تاج کوکنگ آئل اور ربی بناسپتی کی لیبارٹری تجزیاتی رپورٹ غیر تسلی بخش آگئی جس پر فورڈ اتھارٹی نے تمام کمپنیوں کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کیساتھ انکی پراڈکٹس کی آزادکشمیر میں فروخت پر پابندی عائد کردی
Meat Club ، اور نج فوڈز پر ائم پولٹری ، PK Foods ، ڈان فوڈز کی پراڈکٹس کے بھی سیفٹی اور کوالٹی پیرامیٹرزغیر تسلی بخش ہونے پر 1لاکھ روپے جرمانہ اور فروختگی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
پانچ کمپنیوں کی پراڈکٹس Labelling قواعد کے مطابق نہ ہونے پر جرمانے عائد کرتے ہوئے اندر 15 ایام Labelling درست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلع میر پور آزاد کشمیر میں 11 ملک شاپس کو دودھ میں پانی اور ملک پاؤڈر کی ملاوٹ کی بناء پرسیل کیا گیا ۔ بدوں اجازت پنجاب سے دودھ لانے والی گاڑیاں واپس کردی گئیں
سیکرٹری فوڈ اتھارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام الناس کو معیاری اشیائے خوردونوش کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے بلاتخصیص کا رروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں: غیر معیاری و غیر رجسٹرڈ گھی و آئل کیخلاف فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کا کریک ڈاؤن




