غیر ملکی کھلاڑیوں کا پی ایس ایل میں شرکت کیلئے پاکستان آنے کا اعلان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ’’ راسی ۔وینڈر۔ ڈوسن‘‘ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے جبکہ ایلکس ہیلز بھی اسلام آباد یونائٹیڈ کا دوبارہ حصہ بن گئے۔

آسٹریلیا کے بین ڈوارشیئس نے بھی پاکستان آنے کی تصدیق کردی۔دفاعی چیمپئن ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’’ رسی۔ وین ۔ڈر۔ ڈیوسن‘‘ کو پی ایس ایل میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

ایلکس ہیلز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائٹیڈز میرے دل کے بہت قریب ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے شائقین اور مینجمنٹ نے ہمیشہ سپورٹ کیا۔دوبارہ ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔لاہور قلندرز کے زمبابوین کھلاڑی سکندر رضا نے بھی بقیہ میچز میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔سوشل میڈیا پر سکندر رضا نے پی ایس ایل کیلئے اپنی اپنی دستیابی کی تصدیق کی۔

ایپل کی مصنوعات بھارت میں بنوانے میں قطعی کوئی دلچسپی نہیں، امریکی صدر ٹرمپ کا مودی کو جھٹکا

Scroll to Top