پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کے بعد چین نے بھی بھارت کو ایک سخت پیغام دیا ہے۔ چینی حکومت نے اروناچل پردیش جسے چینی زنگنان کہتے ہیں، کے مختلف علاقوں کو چینی نام دینے کے فیصلے کو اپنی ملکی خودمختاری کا حصہ قرار دیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زنگنان تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا ناقابلِ تردید حصہ ہے۔ مزید کہا گیا کہ ان مقامات کو چینی نام دینا چین کا داخلی معاملہ ہے اور یہ اقدام چین کی خودمختار انتظامی حدود کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ اس عمل کا مقصد اس خطے کی تاریخی اور ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اس علاقے کو اروناچل پردیش کے نام سے اپنا علاقہ قرار دیتا ہے، جبکہ چین اسے جنوبی تبت کا حصہ سمجھتا ہے۔ اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان پہلے ہی شدید کشیدگی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنیان مرصوص،پاک فوج کے فتح 1 ، 2 میزائل سسٹم سے پٹھانکوٹ کو ٹارگٹ کرنے کی بھی ویڈیو منظر عام پر آ گئی
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت نے تقریباً تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تنازعات پیدا کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ موجودہ بھارتی حکومت علاقائی استحکام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن چکی ہے۔