19 اور 20 مئی کو ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع

ملک کے بالائی علاقوں میں ایک بار پھر موسم کروٹ بدلنے کو تیار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 19 مئی کی شام یا رات کو مغربی ہواؤں کا ایک نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جو اگلے 48 گھنٹوں کے دوران بارش، ژالہ باری اور آندھی طوفان جیسے موسمی اثرات کا باعث بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) کے مطابق اس نئے سسٹم کے زیرِ اثر آزاد کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور بعض مقامات پر ژالہ باری کے ساتھ موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بارشیں نہ صرف موسم کو خوشگوار بنائیں گی بلکہ درجہ حرارت میں کمی کا باعث بھی بن سکتی ہیں، تاہم بعض علاقوں میں موسمی شدت کی وجہ سے فصلوں اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہیٹ ویو الرٹ! شدید گرمی میں دی گئی احتیاطی تدابیر ضرور اپنائیں

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ملک کے کئی حصوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ایسے میں یہ نیا سسٹم وقتی ریلیف فراہم کرے گا۔

Scroll to Top