مسئلہ کشمیر کا حل ہی پائیدار امن کی ضمانت ہے، امریکہ ثالثی کردار ادا کرے: کشمیری عوام کا مطالبہ

کشمیری عوام نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے، امن فوج تعینات کی جائے اور ہمیں آزادانہ رائے کا حق دیا جائے ساتھ ہی ہم پاک فوج، پاکستانی عوام اور کشمیری عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔

کشمیری عوام کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرکئی برسوں سے عالمی توجہ سے محروم ہو چکا تھا، جیسے کہ اسے لپیٹ دیا گیا ہو، مگر اب دوبارہ دنیا کی نظروں میں ہے، اور اس کا سہرا پاک فوج کے سر ہے جنہوں نے مسئلے کو اس کے اصل تناظر میں دنیا کے سامنے رکھا۔

کشمیری عوام نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور بالخصوص ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے مستقل اور منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی پر کشمیری عوام کو اُمید ہے کہ وہ دنیا میں حقیقی امن قائم کرنے میں کردار ادا کریں گے۔ کشمیری عوام نے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بار مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عملی قدم اٹھائیں کیانکہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، اس علاقےمیں پائیدار امن ممکن نہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اصل مسئلہ یہی ہے، ہم سے آزادانہ رائے لی جائے، اور ہماری مرضی کے مطابق ہمیں حقِ خودارادیت دیا جائے۔ امن فوج کو فوری طور پر تعینات کیا جائے تاکہ کشمیری عوام کو بھارت کی فوجی بربریت سے بچایا جا سکے۔

عوام نے مطالبہ کیا کہ بھارتی افواج کو کشمیر سے نکالا جائے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں روکی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ وہ کشمیری عوام کے جائز حقوق تسلیم کرے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی پر کشمیری عوام کو اُمید ہے کہ وہ دنیا میں حقیقی امن قائم کرنے میں کردار ادا کریں گے۔ کشمیری عوام نے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بار مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عملی قدم اٹھائیں ۔

Scroll to Top