معروف سیاسی و سماجی راہنما محترمہ ماریہ اقبال ترانہ نے حکومتِ آزادکشمیر سے سوال اٹھا دیا ہے کہ کیا حالیہ دنوں میں بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ہونے والے نقصانات کا کوئی جامع ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے اور متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟
محترمہ ماریہ اقبال ترانہ نے کہا کہ حکومتِ آزادکشمیر نے حالیہ دنوں میں انڈیا فوج کی جانب سے ہونے والے نقصان کا کتنا ڈیٹا جمع کیا ہے اور جو متاثرین ہیں ان کی آبادکاری کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآبادچنار اسکول میں بچوں کو ایمرجنسی سے نمٹنے کیلیے شہری دفاع کی ٹریننگ دی گئی
بطورِ جنرل سیکرٹری انسانی حقوق پاکستان پیپلزپارٹی، ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت فوری طور پر متاثرین کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ ان کے لیے لائن آف کنٹرول پر مستقل بنیادوں پر بینکرز تعمیر کروائے تاکہ آئندہ خدا نخواستہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں لوگوں کی جانوں کو بچایا جا سکے۔




