مظفر آباد/میرپور:پاک بھارت کشیدگی، کنٹرول لائن پر فائرنگ کے باعث بند کئے گئے آزادکشمیر بھر میں آج سرکاری ونجی تعلیمی ادارے آج سے دوبارہ کھل جائیں گے۔میرپور بورڈ کے ملتوی کئے گئے پیپرز15مئی سے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزادکشمیر میں جملہ تعلیمی اداروں ( سرکاری وپرائیویٹ) کو آج 13مئی منگل کو دوبارہ کھولنے کی منظوری دیدی ہے۔
ادھرمیرپور تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام امتحان ثانوی فرسٹ اینول 15 مئی 2025ء بروز جمعرات سے دوبارہ شروع کئے جائیں گے۔
متعلقہ ترمیم شدہ عملی رول نمبر سلپس آن لائن سسٹم کے تحت مورخہ آج بروز منگل بورڈ کی ویب سائٹ پر Upload کردی جائیں گی ۔
امیدواران ترمیم شدہ عملی رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائیٹ www.ajkbise.edu.pk یا www.ajkbise.net سے اپنے رول نمبر کی مدد سے ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے ۔
بورڈ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ رول نمبر سلپ کا پرنٹ حاصل کرنے کے بعد سلپ پر درج کوائف (نام عملی امتحانی مرکز ، مضامین، تاریخ اور اوقات کار ) وغیرہ کی پڑتال کر لیں۔
کسی بھی غلطی کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر 105827-960004,960038 اور شعبہ کمپیوٹر کے فون نمبر 96007071-05827 پر رابطہ کرتے ہوئے مطلوبہ درستی کروائیں۔ عملی ڈیٹ شیٹ بھی بورڈ کی ویب سائیٹ پر Upload کر دی گئی ہے۔