معروف تجزیہ کار غلام اللہ اعوان نے کہا ہے کہ ایک مضبوط، مستحکم اور ایٹمی پاکستان ہی کشمیریوں کی جدوجہد، آزادی اور تحفظ کا ضامن ہے۔
تجزیہ کار غلام اللہ اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہوتے ہوئے کوئی کشمیریوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا اور نہ ہی ان کا بال بیکا کر سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں کیا ، ان کا کہنا تھا کہ آج کی دنیا طاقت کی زبان سمجھتی ہے اور پاکستان ایک طاقتور اور ایٹمی قوت ہے، جس پر ہمیں فخر ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میں پاکستانی ہوں، پاکستان ہے تو کشمیریوں کو کسی اور طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
تجزیہ کار نے دعویٰ کیا کہ جو کل تک بات کرنے کو تیار نہیں تھے، آج وہی مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں اور جو بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ پٹھان کوٹ، دلی اور گجرات جیسے محاذ کا خمیازہ بھگتتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی ، پاک بھارت اعلیٰ عسکری قیادت کا آج اہم رابطہ متوقع
غلام اللہ اعوان نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں پاکستان سب سے بڑی طاقت ہےاور کسی بھی جارح قوت کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ پاکستان نہ صرف کشمیریوں کا پشتیبان ہے بلکہ ان کی حفاظت کا ضامن بھی ہے۔