مظفرآباد : صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے قائم مقام وائس چانسلر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری نے ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری نے صدر آزادکشمیر کو جامعہ کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، تعلیمی سرگرمیوں اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج زندہ باد ریلیا ں،عوام کا افواجِ پاکستان سے والہانہ اظہارِ یکجہتی
صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یونیورسٹی میں معیار تعلیم کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں اور کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے قائمقام وائس چانسلر کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت جامعہ کشمیر کی بہتری کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔