وادی لیپہ میں جنگی صورتحال کے بعد زندگی بحال ، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب

دو ہفتے تک وادی لیپہ جنگ کا منظر پیش کرتی رہی، جہاں نہتے کشمیری عوام بھارتی جارحیت کے سامنے ڈٹے رہے۔

بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن اور جنگ کا آغاز لیپہ سے کیا گیا، تاہم پاک فوج نے دشمن کے اندر گھس کر دلیرانہ کارروائی سے دنیا کو واضح پیغام دے دیا۔

رپورٹنگ کے دوران مسلسل دو ہفتے وادی لیپہ میں گزارنے والےکشمیر ڈیجیٹل کے نمائندوں نے دنیا کو بھارتی جارحیت اور کشمیری عوام کے حوصلے سے روشناس کرایا۔

گزشتہ چند راتیں وادی لیپہ پر قیامت بن کر ٹوٹیں، لیکن عوام نے ہمت نہ ہاری اور ثابت قدم رہے۔ بھارت نے ایک بار پھر جھوٹے فالس فلیگ آپریشن کا سہارا لیتے ہوئے جنگ کی ابتدا لیپہ سیکٹر سے کی، تاہم اس بار جواب مختلف تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اٹھانے میں کامیاب ہو گیا: وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر

پاک فوج نے دفاع تک محدود رہنے کے بجائے دشمن کے اندر گھس کر کارروائی کی۔ یہ واضح پیغام پوری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان اب صرف دفاع نہیں، منہ توڑ جواب دینا بھی جانتا ہے۔ مودی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی اپیلیں اس بات کا ثبوت بن گئیں کہ بھارت کا غرور خاک میں مل چکا ہے۔
آج وادی لیپہ میں زندگی معمول پر آ چکی ہے اور کشمیری عوام کو ایک نئی امید ملی ہے اس یقین کے ساتھ کہ اُن کا محافظ جاگ چکا ہے،پاک فوج ہماری جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے جبکہ کشمیری عوام اپنی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں۔

Scroll to Top