trump

ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر اس دیرینہ مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک پہنچا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

جنگ بندی پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک کی قیادت کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان اور بھارت نے بروقت سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لڑائی روکنے کا درست فیصلہ کیاکیونکہ اس تصادم سے بڑے پیمانے پر تباہی اور لاکھوں جانوں کا نقصان ہو سکتا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہیں فخر ہے کہ امریکا نے اس تاریخی جنگ بندی کے فیصلے تک پہنچنے میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں: ٹھوٹھہ پل پر پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے عظیم الشان ریلی کا انعقاد

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ بھارت اور پاکستان امریکا کی ثالثی میں فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں اور دونوں ممالک نے مکمل سیز فائر پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

Scroll to Top