temi bros

پاک بھارت بات چیت کو موثر طریقے سے آگے بڑھایا جائے گا ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

امریکہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان بھارت جنگ بندی معاہدے میں واضح فرق ڈالاہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹامی بروس نے کہا ہے کہ مارکو روبیو اور جے ڈی وینس نے پاکستان بھارت جنگ بندی معاہدے میں واضح فرق ڈالاہے جو کہ امریکی حکومت کی جانب سے صدر ٹرمپ کے وژن اور بصیرت کو عملی جامہ پہنانے کا نتیجہ ہے۔

ٹیمی بروس نے کہا کہ ہم نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سمیت کئی اعلیٰ عہدے داروں سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔پاکستان کی بڑی کامیابی،بھارت جنگ بندی پرآمادہ، صدر ٹرمپ کی سیزفائر پر مبارکباد

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم مزید رابطوں کو ممکن بنانے کے منتظر ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مزید بات چیت کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھایا جا سکتا ہے اور یہ عمل جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان نے امریکہ کی ثالثی میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا تھاکہ بھارت اور پاکستان مکمل اور فوری جنگ بندی پر متفق ہیں۔

 

Scroll to Top