modhi

امریکی ثالثی کے باوجود مودی حکومت اب بھی ہٹ دھر می پر قائم ،سند ھ طاس معاہدہ معطل رہے گا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی ثالثی کے ذریعے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے لیکن مودی حکومت اب بھی ہٹ دھر می پر قائم ہے ۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چار بھارتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ جنگ بندی کے باوجود سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا۔

بھارتی حکام نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو مزید بتایا کہ جنگ بندی کا پاکستان کے خلاف پہلگام حملے کے بعد ہونے والے فیصلوں اور پابندیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود پہلگام حملے کے فوراً بعد پاکستان پر عائد تجارت اور ویزا پابندیاں بھی برقرار رہیں گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب کرنے پر کشمیر سیاست یوٹیوب اکاونٹ بھارت میں بلاک

بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ جنگ بندی سے جنگ بندی سے قبل عائد پابندیوں اور فیصلوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا وہ اپنی جگہ پر رہیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے سندھ طاس معاہد ہ معطلی کو جنگ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

 

Scroll to Top