chaina pakistan

پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چین

چین کے وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ دیرپا جنگ بندی کے لیے مشاورت اور سفارتی حل تلاش کریں۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت جاری رکھے گا،چینی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کو دیرپا جنگ بندی کے لیے مشاورت اور سفارتی طور پر حل کریں۔

دوسری جانب چینی وزیر خارجہ نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سےبھی بات چیت کی جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنا چاہیے اور کشیدگی میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔پاک بھارت فضائیہ جھڑپ حالیہ تاریخ کی بڑی ،طویل ترین لڑائی ،دنیا بھر کی افواج اس کا مطالعہ کریں گی

چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے وزیر خارجہ وانگ یی کو بتایا کہ پہلگام حملے میں بھارتی اہلکار ہلاک ہوئے اور بھارت کو دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنی پڑی۔

ڈوول نے مزید کہا کہ جنگ ہندوستان کی پسند نہیں ہے اور یہ کہ ہندوستان اور پاکستان جنگ بندی کے لیے پرعزم ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین پہلگام حملے سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے بھارت اور پاکستان پڑوسی ممالک ہیں خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے۔

 

Scroll to Top