بلدیاتی نمائندوں کا متاثرہ خاندانوں کیلئے 24 گھنٹے سروسز دینے کا اعلان

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کے بلدیاتی نمائندگان نے بھارتی جارحیت سے متاثرہ خاندانوں کے لیے 24 گھنٹے سروسز دینے کا اعلان کر دیا۔

فوکل پرسن بلدیاتی نمائندگان آزاد کشمیر سردار جاوید شریف ایڈووکیٹ کا کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضلع کونسل و میونسپل کارپوریشن نے مشترکہ طور پر رسپانس سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے

،ایل او سی سے ملحقہ علاقوں میں بھارتی جارحیت سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے حوالے سے کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں ،ہم افواج پاکستان اور ایل او سی پر بے گھر ہونے والے شہریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر قمیت پر وطن عزیز کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
پاک فوج کی ایک اور بڑی کامیابی، بھارت کا’’اُڑی سپلائی ڈپو‘‘ تباہ

Scroll to Top