پاک فوج کی ایک اور بڑی کامیابی، بھارت کا’’اُڑی سپلائی ڈپو‘‘ تباہ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل )پاک فوج نے بھارت پر جوابی وار کرتے ہوئے’’اڑی سپلائی ڈپو‘‘ تباہ کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے دوران پاک فوج کی جانب سے کی گئی کارروائی میں فوج نے بھارت کا ’’اڑی سپلائی ڈپو‘‘بھی تباہ کردیا جو پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان نے بھارتی فوج کی کمر توڑ دی ہے،پاکستان کے خلاف جارحیت پر پاک فوج کا بھارت کے خلاف منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کی بڑی کامیابی،بھارت جنگ بندی پرآمادہ، صدر ٹرمپ کی سیزفائر پر مبارکباد

Scroll to Top