پاکستان کی بڑی کامیابی،بھارت جنگ بندی پرآمادہ، صدر ٹرمپ کی سیزفائر پر مبارکباد

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان اور بھارت کے درمیان دن بھر کی لڑائی کے بعد بھارت جنگ بندی پرآمادہ ہوگیا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا کہ پاکستان اور بھارت نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان کو مذاکرات پر مسائل حل کرنے پر آمادہ ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا بھی کہنا تھا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا مگر جب بھارت دہشتگردی کو پروموٹ کرے گاتو ہم بھی جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ ساڑھے چار بجے سے سیزفائرپر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے

امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ مارکو بیور کا کہنا تھا کہ ونس اور میں نے سینئر ہندوستانی اور پاکستانی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی ہے جن میں وزیر اعظم نریندر مودی اور شہباز شریف، وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر، چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر، اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور عاصم ملک شامل ہیں۔

مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی حکومتوں نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے اور ایک غیر جانبدار مقام پر وسیع مسائل پر بات چیت شروع کر دی ہے۔

ہم وزیر اعظم مودی اور شریف کو امن کا راستہ چننے میں ان کی دانشمندی، سمجھداری اور مدبرانہ انداز میں سراہتے ہیں۔

Scroll to Top