10 مئی کی صبح پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کے آغاز پر بھارتی میڈیا اور حکومت شدید دباؤ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے۔
بھارتی میڈیا پر ایک پروگرام کے دوران خاتون اینکر نے حکومت پر سخت سوالات اٹھاتے ہوئے کہا:
“آپ اپنے ائیر بیس نہیں بچا سکتے تو جنتا کو کیسے بچائیں گے؟”
انہوں نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال ہے کہ جب آپ اپنے ائیر بیسز کو نہیں بچا سکے تو عوام کی حفاظت کیسے کریں گے؟”
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آج صبح ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی اہم ائیر فیلڈز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پہل کی، کشیدگی کم کرنی ہے تو اسےپیچھے ہٹنا ہوگا: وزیر اطلاعات عطا تارڑ
ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں بجلی کا نظام مکمل طور پر جام ہو گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارت کا ملٹری سیٹلائٹ سسٹم بھی جام کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے جبکہ بھٹنڈا ائیر فیلڈ کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے بھارتی دفاعی نظام کی کمزوری کھل کر سامنے آگئی ہے۔