امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کے درمیان رابطہ

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آج پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ روبیو نے فریقین پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے کے طریقے تلاش کریں۔ انہوں نے مستقبل میں کسی بھی ممکنہ تنازع سے بچنے کے لیے تعمیری بات چیت کے آغاز میں امریکی معاونت کی پیشکش بھی کی۔

Scroll to Top