آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار)میں الفتح میزائل کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام کی گئی ہے ،پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نا بھولا ہے نا بھولے گا
یہ پاکستانی معصوم بچے بھارت کی پاکستان میں جارحیت میں شہید کئے گئے تھے۔
ادھر پاکستان کی طرف سے سائبر اٹیک کے دوران بجلی بریک ڈائون کے علاوہ کئی ویب سائٹ کو بھی ہیک کرلیا گیا ہے۔
1477ویب سرورتباہ ہوگئے ہیں اور ڈیٹا کا صفایا کردیا گیا ہے،ونڈ بملز اور کنزیومر الیکٹریسیٹی پورٹلز بند کردیا گیا۔
سائبر اٹیک میں انڈین ریلوے کا مکمل انفراسٹرکچر، دہلی گیس ڈسکام، کشمیر الیکٹرک ڈسم کو تباہ کر دیا گیا اور ڈیٹا کو ہذف کر دیا گیا۔
120 راؤٹرز، 1310 آئی پی کیمرے خراب ہو گئے اور کنفیگریشن تبدیل ہو گئی۔، 507 آئی سی ٹی ڈیوائسز اور ڈیٹا بیسز کو تباہ اور حذف کر دیا گیا۔
15 میل سرور سے سمجھوتہ ہوا۔ 13 سرکاری پورٹلز کو خراب اور ہٹا دیا گیا۔،ڈیٹا بیس چوری اور ڈیٹا لیک، بی جے پی مدھیا پردیش کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی۔
اور110 کارپوریٹ سیکٹر کی ویب سائٹ خراب ہو گئی 03 نیوز چینلز خراب ہو گئے۔