مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر کے مختلف سیکٹرز میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ دوبارہ شروع ہوگئی۔وادی لیپہ میں زوردار دھماکے، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
اس بار دھماکوں کی آوازیں وادی لیپہ کے زیریں حصے سے آ رہی ہیں،جبکہ اس سے قبل عموماً فائرنگ کا آغاز اپر لیپہ سے ہوتا تھا۔اس وقت وادی لیپا کے زیریں علاقے زوردار دھماکوں سے گونج رہے ہیں،جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
دوسری جانب اڑی سیکٹر میں پاک فوج کی جوابی کارروائی سے درجنوں بھارتی فوجی واصل جہنم ہوگئے ۔جبکہ بھارتی فائرنگ سے ایک مرتبہ پھر ایل او سی چکوٹھی میں بھارت کی جانب سے شدید گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ حویلی میں بھی چاروں طرف سے بھارتی اشتعال انگیز فائرنگ شروع ہوگئی ۔ ڈپٹی کمشنر حویلی کی جانب سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ حویلی میں ایمرجنسی نافذ کردی ، لوگ اپنے آپ کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں اور گھروں کے اندر رہیں ۔
دوسری جانب ا ڈپٹی کمشنر حویلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ لوگ گھروں میں منتقل ہو جائیں اور گھروں کے باہر اپنی سرگرمیاں معطل کردیں۔ گھروں کے باہر کی تمام لائٹس بند کردیں تاکہ کسی بھی خطرے سے نمٹا جاسکے ۔
مہینڈر پونچھ میں انڈین آرمی کی توپ کا گولہ واپس انھی پر گر گیا پانچ آرمی والے ہلاک
دوسری جانب وادی نیلم میں بھارت کی جانب سے دوبارہ گولہ باری کا سلسلہ شروع کیا جاچکا ہے کنٹرول لائن کے جورا اور اٹھمقام سیکٹرز پر سول آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔لوگ بینکرز میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ بھارت کی جانب سے بھاری توپخانے کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ پاک فوج کی جانب سے بھی دشمن کو موثر جواب دیا جارہا ہے ۔
پہلگام فالس فلیگ ،بھارت نے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پرالزام لگادیا : ترجمان پاک فوج