پاک بھارت کشیدگی، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز دبئی منتقل کردیئے گئے

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے اہم میچز دبئی منتقل کردیئے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل میچز کے اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ میں ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیاجس کی پی سی بی نے تصدیق کردی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف سے قبل 4 لیگ میچز باقی ہیں جو اب دبئی میں ہوں گے۔کل 8 میچز دبئی میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پہلی دستیاب فلائٹس سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی منتقل کیا جائیگا جس کے بعد مقامی کھلاڑیوں اور عملہ کو بھی دبئی منتقل کیا جائیگا ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میچز معمول کے مطابق، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل

Scroll to Top