وادی لیپہ: لبگراں گاؤں میں بھارتی فوج کی فائرنگ، رہائشی مکان اور اسکول کی عمارت کو نقصان

وادی لیپہ : گزشتہ رات وادی لیپہ کے سرحدی گاؤں لبگراں میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے شدید نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی گولہ باری کے دوران ایک گولہ لبگراں کے رہائشی ارشد مغل کے مکان پر گرا، جس کے نتیجے میں مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔ واقعے کے وقت اہلِ خانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی

اس کے علاوہ لبگراں میں واقع گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کی عمارت بھی بھارتی فائرنگ کی زد میں آ گئی، جس سے اسکول کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

مزید نقصانات کی تفصیلات متعلقہ ادارے جمع کر رہے ہیں۔

Scroll to Top