بھارت اپنی شرارتوں سے باز نہ آیا، بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات بھارت نے ایک بار پھر سے پاکستا ن کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار میزائل فائر کئے ہیں جن میں سے ایک میزائل پاکستان میں گرا اور تین میزائل بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں گرے۔
پاکستان کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر پاکستان پر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ کیا اور پاکستان پر چار میزائل فائر کئے گئے
ایک میزائل پاکستان کے سرحدی علاقے میں گرا اور بھارت کی جانب سے باقی فائر کئے گئے تین میزائل بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں گرے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے سرحدی علاقے میں گرنے والے میزائل کے حوالے سے کسی جانی و مالی نقصان کا ابھی تک پتہ نہیں چلایا جا سکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہنیوں نے پاکستانی فضائی حدودمیں ہی رہ کر ہی بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا،تفصیلات سامنے آگئیں