پاراچنار کا ننھا شہید: کمسن ارتضیٰ عباس طوری آزاد کشمیر پر بھارتی حملے میں شہید

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر پر بھارتی افواج کے حالیہ بزدلانہ حملے میں پاراچنار سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے کرنل ظہیر عباس طوری کے کمسن بیٹے، ارتضیٰ عباس طوری شہید ہو گئے۔

ننھے ارتضیٰ کی شہادت نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے ،بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں نہتے شہریوں، گھروں اور مساجد کو نشانہ بنایا ہے، جسے ایک بزدلانہ اور بکھلاہٹ پر مبنی کارروائی قرار دی جا رہی ہے۔ اس حملے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد بے گناہ افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

Scroll to Top