بھارت کا بزدلانہ حملہ، پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

شکرگڑھ بھارت کی جانب سے ایک اور بزدلانہ کوشش اُس وقت ناکام بنا دی گئی جب پاک فوج نے شکر گڑھ سیکٹر میں بھارتی ڈرون کو مار گرایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کا ڈرون صبح کے وقت پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا کہ پاکستان رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے تباہ کر دیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہے اور ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Scroll to Top