پاک فضائیہ نے 5بھارتی طیارے مار گرائے،کئی انڈین فوجی قیدی بنا لئے گئے، وزیر دفاع کی تصدیق

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے تباہ کر دئیے ہیں جبکہ کئی بھارتی فوجیوں کو قیدی بنا لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے  وزیر دفاع نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان کی طرف سے بھر پور جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور اس دوران پاک فضائیہ نے بھارت کے رافیل طیاروں کو بھی نشانہ بنا یا ہے ۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نےبھارت پر برتری حاصل کرلی ہے۔

پاک فضائیہ نے دشمن کے ڈرونز بھی مار گرائے ہیںجبکہ بریگیڈہیڈ کوارٹرز اور کئی چوکیوں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔

Scroll to Top