وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مکار دشمن نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ہے،پاکستان بھارت کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور پوری پاکستانی قوم کا مورال اور جذبہ بلند ہے،پاکستانی قوم اور افواج پاکستان دشمن سے نبٹنا بخوبی جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کو اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ کے مطابق وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا جو صبح 10بجے ہوگا۔




