ڈھاکہ (کشمیر ڈیجیٹل)بنگلہ دیش میں تاریخ میں پہلی بار بھارت کیخلاف اور پاکستان کے حق میں ریلی نکالی گئی ، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کیخلاف بنگلہ دیشی عوام سڑکوں پر نکل آئے ، پاک فوج کے حق میں نعرے بازی ، بنگلہ دیشی عام نے بھارت کیخلاف آواز بلند کردی ۔
بنگلہ دیش میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی اور بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی عوام کا پاکستان کے اور پاک فوج کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار، بنگلہ دیش کے کئی شہروں پاکستان کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں، جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
زرائع کے مطابق ریلی میں بنگلہ دیشی عوام نے پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور مودی کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کردیا۔ریلی میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی عوام نے پہلگام فالس فلیگ کے بعد پوری دنیا پر مودی سرکار کا مکروہ چہرہ عیاں ہوچکا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے حملے کا ڈرامہ رچا کربین الاقوامی سطح پراپنی ساکھ مزید کمزورکردی، یہ ریلی مودی سرکار کے منہ پر زور دار تماچہ ہے۔
ہائیکورٹ آزادکشمیر: وزیراعظم انوارالحق کیخلاف دائر رٹ پٹیشن سماعت کیلئے منظور