مظفر آباد،سدہنوتی، لیپہ ( کشمیر ڈیجیٹل )بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کر کے بغیر کسی ثبوت کے الزام پاکستان پر لگا دیا ،اس کے بعد سے بھارت کی طر ف سے ہر روز نئی چال چلی جارہی ہے لیکن ہندوستان ہر جگہ رسوا ہورہا ہے ۔
بھارتی سرکار اور میڈیا دونوں ایک ساتھ ہر جگہ بے نقاب ہورہے ہیں ،ہندوستانی اخبار ٹائمز آف انڈیا میں سیز فائر لائن کے ملحقہ علاقوں میں ٹریننگ کیمپس اور لانچنگ پیڈز کےگمراہ کن پراپیگنڈے کو جواز بناکر کشمیریوں کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی ۔
پاک فوج نے ملکی اور غیر ملکی میڈیا کو سیز فائر لائن کے ملحقہ علاقوں کا دورہ کروا کرحقائق دنیا کے سامنے رکھ دئیے اور بھارت کو یہاں پر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارت نے اپنے ملک میں پاکستان کے یوٹیوب چینل بند کئے تو پاکستانی وزارت اطلاعات نے ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے ملی نغمہ بھارت میں یوٹیوب چینلز پر چلوا دیا جس کے بعد بھارت کسی کو منہ دکھانے لائق نہیں رہا ۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں، بھارت نے ایڈونچر کیا تو منہ توڑ جواب دینگے،کشمیری عوام پرعزم
پاک بھارت کشیدگی کے بعد کشمیری عوام کےحوصلے مزید بلند ہیں کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے پاکستان کی فوج عوام اور کشمیری عوام متحد ہیں ، مودی کو منہ کی کھانا پڑے گی۔
مودی کی طرف سے کسی طرح کی بھی جارحیت کی گئی تو اسے منہ توڑ جواب ملے گا،کشمیری اور پاکستانی عوام کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آفر کی ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کرائیں لیکن وہ اس واقعہ کی تحقیقات سے بھاگ رہے ہیں،کشمیر جنت نظیر ہے جنت نہ کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی۔
کشمیری عوام کا مزید کہنا تھا کہ جنگ مسلط کرنے سے پہلے انڈین آرمی کو اپنے ہی فوجی ابینندن سے پوچھ لینا چاہیے کہ اس کے ساتھ کیا ہوا تھا،بھارت کسی خوف فہمی میں نہ رہے۔
بھارت فالس فلیگ آپریشن کر کے الزام پاکستان پر ڈال دیا لیکن پاک فوج عوام اور کشمیریوں نے ہر جگہ بھارت کے بدنما چہرے سے نقاب اتار دیا اور دنیا سمجھ رہی ہے کہ یہ بھارت کا ہی رچایا گیا ڈرامہ تھا