لیپہ ( کشمیر ڈیجیٹل ،جی ایم بخاری) سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان 7 مئی بروز بدھ اپنے حلقہ انتخاب وادی لیپہ کے ایک روزہ دورے پر پہنچیں گے۔
اس دوران وہ جماعتی عہدیداران اور کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے اور وادی کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ذرائع کے مطابق راجہ فاروق حیدر خان عوامِ وادی لیپہ کے بلند حوصلے کو سراہیں گے
کنٹرول لائن پر روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کریں گے۔
ان کا دورہ سیاسی مشاورت کے ساتھ ساتھ عوامی حوصلہ افزائی اور یکجہتی کا مظہر ہوگا۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔مسلح ہو کرایل اوسی پرجاکر مودی کو پیغام دیاکشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج کیساتھ کھڑا ہے، راجہ فاروق حیدر
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی فاروق حیدر نے مسلح ہوکر دورے پر نکلے تھے جس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں اور لوگوں نے سابق وزیر اعظم کی جرات کو سراہا ۔
کشمیر ڈیجیٹل سے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے ان کا موجودہ کشیدہ صورتحال کے حوالے سے کہنا تھا کہ کل اگر کوئی لڑائی ہو جاتی ہے تو ہندوستان کو مشکلات ہوں گی کیونکہ بھارت کے عوام اپنی فوج کیخلاف ہیں پاکستان بھارت کی جنگ ہوئی تو یہ ہماری بقا کی جنگ ہوگی اور کشمیر کی آزادی کی جنگ ہوگی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بہترین میزائل ٹیکنالوجی ہے، ہمارے پاس نصر اور فتح میزائل موجود ہیں جو بھارت کے پاس نہیں ہیں، پہاڑی علاقے میں بھارتی فوج کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔
انہوں نے کہا کہ مودی کے پاس تحقیقات کے ذریعے ہندوستان بچانے کا واحد راستہ ہے، ایس اے دلت نے کہا کہ فیس سیونگ تلاش کرنی چاہیے،بھارتی وزیراعظم کو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش کو قبول کرلینا چاہیے ۔