حویلی کہوٹہ ( کشمیر ڈیجیٹل )وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ کہ ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ کے لیے پونے دو ارب روپے کی سڑکوں کے ٹینڈرز جاری ہو چکے ہیں۔
روایتی سیاست دانوں کی طرح محض اعلانات پر یقین نہیں رکھتا پہلے نوٹیفکیشن کرواتا ہوں پھر عوام کے پاس جاتا ہوں، پہلگام کا افسوسناک واقعہ ہندوستان کی شرمناک 78 سالہ پالیسی کا تسلسل ہے۔
ہندوستان خود انسانی جانوں سے کھیل کر پاکستان کو موردالزام ٹھہراتا ہے،پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اپنی بہادر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑ ے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔بچہ بچہ پاک فوج کیساتھ ہے، مودی کی کسی بھی احمقانہ حرکت کا بھرپور جواب دیں گے،فیصل راٹھور
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حویلی کہوٹہ مختلف مقامات پر شمولیتی پروگرام سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں صحت تعلیم انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔
دو سال سے کولیشن گورنمنٹ کا حصہ ہیں اپنی بساط سے بڑھ کر ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں تعمیراتی کام کروائے ہیں،حویلی کے دور افتادہ علاقوں میں صحت تعلیم انفراسٹرکچر کو بہتر کیا ہے تاکہ وہاں مقیم افراد کو دور سفر نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کشمیری پر امن لوگ ہیں ہندوستان کی سات لاکھ سے زائد فوج اور کنٹرول لائن پر ہندوستانی برقی باڑ کی موجودگی میں پہلگام وا قعہ کا پاکستان پر الزام دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔
ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو ان کا بنیادی حق خودارادیت مل کر رہے گا۔