اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں دہشت گرد کیمپوں کے الزامات کو مسترد کر دیا۔
پاکستان نے غیر ملکی اور ملکی میڈیا کو ان علاقوں کا دورہ کرا دیا جن کے بارے میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ و ہاں دہشت گردی کے ٹھکانے تھے۔
پاکستان نے ملکی اور غیر ملکی میڈیا کو ان علاقوں کا دورہ کر اکر ہندوستانی جھوٹ کو بے نقاب کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔بھارتی میڈیا کی پروپیگنڈا مہم جاری: ’’را‘‘ کا چینل ریپبلک ٹی وی دماغی توازن کھو بیٹھا
ملکی اور غیر ملکی میڈیا نے جن علاقوں کا دورہ کیا ان میں کیل، ددھنیال، ا ٹھمقام، وادی لیپہ، فارورڈ کہوٹہ، کوٹلی، کھوئی ر ٹہ، مینڈھر، کیل ، چمن کوٹ اور جان کوٹ شامل ہیں۔
میڈیا کو آج بھی ان علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے لے جایا جائے گا، سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارت آزاد کشمیر کے ان علاقوں میں جارحیت کی کوشش کر سکتا ہے جن کوبھارتی میڈیا دہشت گردی کے ٹھکانے قرار دے رہا ہے۔