بٹل سیکٹر ( کشمیر ڈیجیٹل)ہندوستانی فوج نے آبی جارحیت کے بعد اب ایکو ٹیررازم کو فروغ دینا شروع کردیا۔
سیز فائر لائن کے بٹل سیکٹر میں بھارتی قابض فوج کی جانب سے لگائی گئی آگ پھیل گئی۔بٹل سیکٹر کے علاقہ مکینوں کے مطابق قابض فوج نے سموگ فائر کرکے زیر قبضہ علاقے میں آگ لگائی۔
آگ نے قریبی جنگل کو لپیٹ میں لے لیا ہے،سیز فائر لائن کے قریبی علاقوں میں آگ لگائے جانے کے باعث گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔
شہری کہتے ہیں ہندوستان کی قابض فوج سیز فائر لائن کے علاقوں میں خود آگ لگاکر ایکو ٹیررازم کا ارتکاب کررہی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، دشمن کی چیک پوسٹس تباہ
سیز فائر لائن کے قرب و جوا ر میں قیمتی جنگلات اور جنگلی حیات قابض فوج کی لگائی گئی آگ کی لپیٹ میں ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت کی جانب سے ایکو ٹیررازم کا فوری نوٹس لے۔
ہندوستان کشمیریوں کو تختہ مشق بناکر ظلم وبربریت کے جہاں پہاڑ توڑ رہا ہے وہیں جنگلات اور جنگلی حیات کا قتل کرکے بھی جموں کشمیر کا قدرتی حسن تباہ کررہا ہے۔