پہلگام واقعہ،مودی سرکار نے حقائق چھپانے کیلئے آئی ایس پی آر کا یوٹیوب چینل بھی بلاک کردیا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پہلگام فالس فلیگ آپریشن عالمی سطح پر بے نقاب ہونے پر مودی سرکار سیخ پا۔

مودی سرکار نے بھارت میں پاکستانی صحافیوں، ٹی وی چینلز، شوبز اور کھیل سے وابستہ شخصیات کے چینل بلاک کرنے بعد مودی سرکار نے حقائق چھپانے کیلئے آئی ایس پی آر کایوٹیوب چینل بھی بلاک کردیا ۔

ان تمام حربوں کے باوجود نہ صرف بھارتی عوام بلکہ اب تو بھارتی میڈیا بھی پہلگام واقعہ سے متعلق پاکستان کے موقف کی تائید کرنے لگا ۔
ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے ذرائع ابلاغ اور میڈیا چینلز پر پابندی کے بعد اب آئی ایس پی آر کا آفیشل یوٹیوب چینل اور ایکس اکائونٹ بھی معطل کردیا ۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی آئی ایس پی آر 29 اور 30 اپریل کو پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیا جس کے بعد اگلے ہی روز یعنی یکم مئی کو مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹ کو بھی بلاک کردیا۔

پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا راز فاش کر کے مودی کا فالس فلیگ بے نقاب کر دیا۔ پہلگام حملے کے بعد مودی سرکار کی میڈیا پر قابض ہونے کی کوشش ناکام ثابت ہونے لگی۔

مودی سرکار کی جانب سے پاکستان کے اکثر ٹی وی چینلز پہلے ہی معطل کیے جا چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مودی سرکار نے معروف پاکستانی شخصیات کے سوشل میڈیا اکائونٹس بھی بند کر دئیے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی بے جا پابندی کی زد میں ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہےکہ پہلگام کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کی حقائق پر مبنی رپورٹنگ کا اقرار بھارتی میڈیا نے بھی کیا۔
مودی سرکار کی بوکھلاہٹ انتہا کو پہنچ گئی،شہباز شریف کا یوٹیو ب چینل بھی بلاک کردیا

Scroll to Top