ہٹیاں بالا، کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل، بھرہوڑ کلب نے میدان مار لیا

ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)مرحوم حاجی چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ کی یاد میں منعقدہ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سربگلہ ڈنہ میں کھیلا گیا

ٹورنامنٹ میں بھرہوڑ کرکٹ کلب اور سربگلہ کرکٹ ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

بھرہوڑ کرکٹ کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل اپنے نام کر لیا، جبکہ سربگلہ کی ٹیم رنر اپ قرار پائی۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی چوہدری مبشر اسحاق اور ممبر ضلع کونسل آصف اقبال مغل تھے۔ دونوں معزز مہمانوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کھیل کی افادیت پر زور دیا اور ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین اور کمیٹی کو مبارکباد دی۔

ممبر ضلع کونسل آصف اقبال مغل نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرحوم چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی، ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

چوہدری مبشر اسحاق نے کہا کہ وہ اپنے والد مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا مشن بنائیں گے۔

تقریب کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو ونر ٹرافی اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافی دی گئی۔ آخر میں مرحوم حاجی چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ کی مغفرت کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

مودی سرکار کی بوکھلاہٹ انتہا کو پہنچ گئی،شہباز شریف کا یوٹیو ب چینل بھی بلاک کردیا

Scroll to Top