مظفرآباد ( کشمیر ڈیجیٹل)دفتر انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کے مطابق رواں ماہ سے آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں کم عمر ، بغیر ہیلمٹ با ئیک رائیڈرز کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ٹریفک اور سپرنٹنڈنٹ پولیس ٹریفک کی خصوصی ہدایت اور ڈی ایس پی ٹریفک ریجن مظفر آباد کی خصوصی نگرانی میں جملہ بائیک رائیڈر کو او ربچوں کے والدین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اپنے بچوں کو دوران موٹر سائیکل ڈرائیونگ ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنانے کی تلقین کریں ۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن، راولاکوٹ میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل ضبط
کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل نہ چلانے دیا جائے ،علا وہ ازیں ون ویلنگ نہ کرنے دی جائے ،دس مئی کے بعد خصوصی مہم کے دوران کوئی بھی کم عمر ون ویلنگ یا بدوں ہیلمٹ بائیک رائیڈر پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔
بعد میں کوئی بھی عذر قابل قبول نہ ہو گا، والدین اپنے بچوں کو آگاہ کریں انہیں سمجھائیں اور ون ویلنگ کرنے سے باز رکھیں نیز انہیں ہیلمٹ کے استعمال کی بھی تلقین کی جائے ۔