bank closed

سیکورٹی خدشات،ایل اوسی کے علاقوں کی بینک برانچیں بند کی جانے لگیں،عوام کو مشکلات

بٹل  (کشمیر ڈیجیٹل)سیز فائر لائن کے علاقوں کی بنک برانچیں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند کی جانے لگیں۔ 

حبیب بنک برانچ دھربازار کے باہر نوٹس میں کہا گیا کہ ہجیرہ،راولاکوٹ اور کھا ئی گلہ برانچ سے جاکر لین دین کیا جائے۔

عوام کی مشکلات بڑھنا شروع ہو گئیں،مقامی شہریوں کے مطابق 30 اپریل کو دن ایک بجے برانچ بند کردی گئی اور ساتھ نوٹس آویزاں کردیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔بلوچ، ہمروتہ آج بھی جدید دور میں بینک سہولت سے محروم ، آن لائن رقوم کی ترسیل میں پریشانی کا سامنا

جبکہ گزشتہ روز لیبر ڈے کی چھٹی رہی،شہریوں نےآج بنک برانچ بند رکھنے کے خلاف تتہ پانی ہجیرہ روڈ بند کرکے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ آج اگر بنک برانچ میں اے ٹی ایم اور لین دین کی سہولیات نہ فراہم کی گئیں تو احتجاج کریں گے،حبیب بنک کی اعلی انتظامیہ سے فوری نوٹس لیکر معاملہ حل کروائے۔

Scroll to Top