cantrol room

سرحدی کشیدگی،سماہنی میں فیک نیوز کے تدارک اور درست معلومات کیلئے کنٹرول روم قائم

اسسٹنٹ کمشنر سماہنی کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیز فا ئر لا ئن پر موجودہ کشیدہ صورتحال اور سوشل میڈیا پر فیک نیوز کے تدارک اور درست معلومات کے پیش نظر انتظامیہ سب ڈویژن سماہنی نے کنٹرول روم قائم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سماہنی کی انتظامیہ نے درست معلومات عوام تک پہنچانے کے لئے کنٹرول روم قائم کیا ہے ، جہاں سے عوام کو درست معلومات فراہم کی جائیں گی ۔

کنٹرول روم میں اہلکاروں کو ڈیوٹی پر مامور کردیا گیا ہے ،تمام اہلکار اپنے متعلقہ افسران سے ہمہ وقت رابطے میں رہنے کے پابند ہوں گے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔سرحدی کشیدگی،ا یل او سی کے اطراف میں رہنے والوں کے لئے اہم ہدایات جاری

اہلکاروں کا24 گھنٹے ڈیوٹی موجود ہونا لازمی ہوگا،جو اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہوں گے ان کے نام درج ذیل ہیں ۔

امجد حسین، عابد نواز،سعید احمد،ادریس احمد راشد سبحانی،محمد طارق،محمد سلیمان ، محمد فاروق،حبیب ارشاد،عقیل انعم،رحمت خان پاشا اور ذوالفقار احمد ۔

انتظامی افسران کی طرف سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق مذکورہ تمام اہلکاروں کے لئے لازمی ہوگا کہ وہ 24گھنٹے ڈیوٹی پر موجود اور اپنے سینئرز سے ہر دم رابطے میں رہیں ۔

 notifacation
notifacation
Scroll to Top