اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )جدید ترین لڑاکا طیاروں سے لیس پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کا مناسب جواب دینے کے لیے پرعزم ہے۔
جنگی حکمت عملی کے پیش نظر عملی مشقوں میں جدید ہتھیاروں کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے،پاکستان کی فضائیہ نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت کے لیے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بہت موثر انداز میں نبھائی ہیں۔
پاکستان ایئر فورس اپنی تکنیکی مہارت اور بہادری کے لئے پوری دنیا میں جا نی جاتی ہے،جدید ترین لڑاکا طیاروں سے لیس، پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کا مناسب جواب دینے کے لیے تیار اور پرعزم ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔پاک فضائیہ نے ہندوستانی ایئرفورس کے جہاز کو ہوا میں ہی جام کر دیا، صحافی منصور علی خان نے سب سے بڑی خبر دے دی
دوسری جانب پاکستانی فوج کی جنگی مشقیں زوروں پر جاری ہیں،جنگی حکمت عملی کے پیش نظر مشقوں میں جدید ہتھیاروں کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے،سیکورٹی ذرائع کے مطابق افسران اور فوجی مشقوں میں بھرپور طریقے سے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
جنگی مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور موثرجواب دینا ہے، پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت پر سخت ردعمل دینے کے لیے ہمیشہ تیار رہتی ہے۔